ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمال مشرق ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں جیت کے جشن کے دوران بی جے پی لیڈر بدھانا سنگھ کی موت

شمال مشرق ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں جیت کے جشن کے دوران بی جے پی لیڈر بدھانا سنگھ کی موت

Mon, 05 Mar 2018 11:46:59    S.O. News Service

مظفرنگر،04؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمال مشرق کی تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کارکردگی کے جشن کی تیاری کے دوران اتر پردیش کے مظفرنگر میں ضلع سطحی بی جے پی کے ایک رہنما بدھانا سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے کے وجہ موت ہو گئی۔بی جے پی کے ضلع صدر روپیندر سینی نے بتایا کہ 54سال کے بدھانا سنگھ بی جے پی کی ضلع اکائی کے نائب صدر تھے۔تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جشن کی تیاری کے دوران کل شام پارٹی دفتر میں ان کی موت ہو گئی۔سینی نے بتایا کہ سنگھ کو علاقے کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔آج ضلع کے ان کے آبائی گاؤں میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔


Share: